جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہفتہ کی علی الصبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی ایک شدید جھڑپ میں حزب المجاہدین (ایچ ایم) سے وابستہ تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔
جنگجوؤں کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں
لوگ سیکورٹی فورسز کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔
جھڑپ کے مقام پر گرینیڈ پھٹنے سے ایک کمسن لڑکا زخمی ہوگیا ہے۔